ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پولیس کے خلاف شکایات کو اتھاریٹی کے پاس درج کروائیں۔۔ ایس پی ونشی کمار

پولیس کے خلاف شکایات کو اتھاریٹی کے پاس درج کروائیں۔۔ ایس پی ونشی کمار

Sun, 29 May 2016 20:58:36  SO Admin   so news


کاروار 29؍مارچ (ایس او نیوز) ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ونشی کمار نے عوا م سے کہا ہے کہ اگر پولیس والوں کے خلاف ان کی کوئی شکایت ہے تو اس سلسلے میں قائم کی گئی ڈسٹرکٹ اتھاریٹی کے پاس درج کروائیں۔ زونل کمشنر بیلگاوی اس کمیٹی کے صدر ہیں۔ریٹائرڈ کے اے ایس افیسر آر جے جوشی اور انکولہ کی ریٹائرڈ ٹیچر نرملا گاونکراس کے اراکین ہیں۔ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ اس کے ممبر سکریٹری ہیں۔ ضلع پولیس کی شکایات سے متعلق اس اتھاریٹی میں ڈی وائی ایس پی اور ان سے نچلے درجے کے پولیس افسران اور اہلکاروں سے متعلق شکایات درج کی جاسکتی ہیں۔اس کمیٹی کے ذریعے پولیس حراست میں موت ، شدیدزخمی ہونا، یا اور کسی قسم کی ہراسانی کے معاملوں کی تحقیقات اور تفتیش کی جائے گی ۔ ڈی وائی ایس پی اور ان سے نچلے درجے کے پولیس والوں کے غلط برتاؤیا اپنے عہدے کے غلط استعمال کی بھی تحقیقات کی جاسکے گی۔اور ڈی وائی ایس سے اونچے درجے کے پولیس افسران سے متعلق شکایات ہوں تو پھر اسے ریاستی کمیٹی کے پاس بھیج دیا جائے گا۔
عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ پولیس والوں کے خلاف ایسی کوئی شکایت ہوتو ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر (فون نمبر08382 - 226233)میں درج کرسکتے ہیں۔ اگر شکایت ایڈیشنل ایس پی اور اس سے اونچے افسر کے خلاف ہے تو پھراسے ریاستی کمیٹی کے صدر کے نام، گراونڈ فلور روم نمبر 36 وکاس سودا ، بنگلورومیں داخل کیا جاسکتا ہے۔اس بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے فون نمبر 080- 22386063 / 22034220پررابطہ قائم کریں۔


Share: